جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن فائل فوٹو جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

جنوبی وزیرستان کے علاقے زنغارہ میں سیکیورٹی فورسز فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنغارہ میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان زخمی ہوئے ہیں جبکہ 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدقسمتی سے 2 بچے شہید ہوئے ہیں۔

آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store