لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن فائل فوٹو لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اس وقت کارروائی عمل میں لائی گئی جب ملزمان ٹانک کی طرف دہشتگرد کارروائی کے لیے جارہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروپ لکی مروت سے ٹانک کی جانب جا رہا تھا، اس گروپ نے 16 دسمبر 2022 کو موبائل پر حملہ کر کے 6 اہلکاروں کو شہید کیا، اسی گروپ نے 20 اگست 2022 کو لکی مروت شہر میں اے ایس آئی کو شہید کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store