تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا فائل فوٹو تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

تحریک انصاف کے صوبائی رہنماؤں نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے، گورنر نے ابھی تک انتخابات کے لیے تاریخ نہیں دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن کرانا نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔

سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات منعقد کرانے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، بروقت الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے۔

عاطف خان کا کہنا ہے کہ آئین میں ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اب تک گورنر نے تاریخ نہیں دی، یہ غیر آئینی اقدام ہے۔

 

install suchtv android app on google app store