وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اجازت دیں آئندہ لانگ مار چ میں فورس استعمال کروں گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہمارے ساتھ جو کیا کارروائی کریں گے ،قانونی ٹیم سے مشاور ت کی ہے ،سپریم کورٹ میں درخواست دیں گے۔
محمود خان نے کہا کہ راناثنااللہ کو معاف نہیں کیا جائے گا، لانگ مارچ میں پرامن گئے تھے، عمران خان اجازت دیں آئندہ لانگ مار چ میں فورس استعمال کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کپڑے بیچنے کی بات کرتےہیں ،ان کے کپڑے کون خریدے گا؟ وہ خیبرپختونخوا آ کر آٹا سستا کرنے پر مجھے الٹی میٹم دیتے ہیں۔