پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کونسلر اور پی ٹی آئی رہنما کے صاحبزادے نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنما لیاقت خٹک بھی پارٹی قیادت سے نالاں ہیں اور وہ بھی چند روز میں پی پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن سے پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نوجوانوں کا پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرناخوش آئندہے، عوام کاسب سے بڑامسئلہ مہنگائی اوربے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیریقینی کی کیفیت کاخاتمہ ہوناچاہیے، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں پنجاب سے بڑی مارجن سے فتح حاصل کرے گی۔