کشمیری طالب علم کی شہادت، سرینگر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

 کشمیر فائل فوٹو کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میں ایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری لڑکا باسم اعجاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔ بارہ سالہ باسم اعجازجو ساتویں جماعت کا طالب علم تھا گزشتہ روز سرینگر کے علاقے نوا کدل میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ کے بعد ایک مکان منہدم ہونے کی وجہ سے تین دیگر کشمیریوں کے ہمراہ شدید زخمی ہو گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ گزشتہ روز نوا کدل میں ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی اپنے ایک ساتھی طارق احمد کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store