سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں 5اگست سے نماز جمعہ ادا نہیں ہوسکی، مسجد کے باہر بھارتی افواج کی بڑی تعداد تعینات

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز آئمہ مساجد کو بھی گرفتار کررہی ہے فائل فوٹو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز آئمہ مساجد کو بھی گرفتار کررہی ہے

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز آئمہ مساجد کو بھی گرفتار کررہی ہے، سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں پانچ اگست کے بعد سے پابندیوں کے باعث جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جاسکی، مسجد کے باہر بھارتی افواج کی ایک بڑی تعداد تعینات ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی طرف سے آئمہ مساجد کو بھی بڑے پیمانے پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اب تک کئی آئمہ کرام کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مساجد میں نماز کیلئے آنے والوں پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ کی ایک مسجد کے امام محمد امین کو بھارتی پولیس نے عیدالاضحی سے قبل گرفتار کر لیا تھا۔

گرفتار امام مسجد کی ایک گیارہ سالہ بچی اور چھ سالہ بیٹا ہے جو روز اپنی والدہ کے ہمراہ تھانے جاتے ہیں لیکن محمد امین کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔ پولیس نے رواں برس مارچ میں پلوامہ میں دو جبکہ جون میں کپواڑہ میں ایک امام مسجد کو گرفتار کیا تھا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس بھارتی پولیس اہلکار جمعہ کے روز آئمہ کرام کی طرف سے مساجد میں کئے جانے والے وعظ کو بھی باقاعدگی سے ریکارڑ کر رہے ہیں۔

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں پانچ اگست کے بعد سے پابندیوں کے باعث جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جاسکی اور مسجد کے باہر بھارتی فورسز کی ایک بڑی تعداد تعینات ہے۔ مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کے جلوسوں پر گوکہ 1989سے پابندی عائد ہے تاہم اس بار یہ پابندی مزید سخت کر دی گئی تھی۔ بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store