پلوامہ واقع کے بعد کشمیریوں پرمظالم کا نیا سلسلہ جاری

کشمیریوں پرمظالم فائل فوٹو کشمیریوں پرمظالم

مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ واقع کے بعد بھارت نے کشمیریوں پرمظالم کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے،،انتہا پسند شیوسینا کےغنڈےحملے کرکےکشمیریوں کی املاک کونذرآتش کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ واقع کے بعد بھارت نے کشمیریوں پرمظالم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا ہے۔قابض افواج کا تلاشی کے بہانے گھروں میں داخل ہونا اورمکینوں کو زدوکوب کا نشانہ بنانا معمول بن گیا ہے۔

کشمیری نوجوانوں کی بلاجوازگرفتاری اور تشدد سے لوگوں میں تشویش کی نئی لہر دوڑگئی ہے۔

ضلع جموں میں سات روز سے کرفیو نافذہے۔کرفیو میں کچھ گھنٹے کی نرمی کا بھارتی ڈراما بھی جاری ہے۔ وادی میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں بدستورنافذ ہے۔

انتہا پسندشیوسینا کےغنڈےحملے کرکےکشمیریوں کی املاک کونذرآتش کررہے ہیں۔

بھارتی ریاستوں میں کشمیریوں سے انتہائی براسلوک روارکھاجارہا ہے۔کشمیریوں کے تجارتی مراکز اوررہائشوں پرحملے جاری
ہیں۔

کشمیری لوگوں کا کہنا ہے بھارت ایسے ہتھکنڈوں سےہمارے دلوں میں مزیدنفرت میں اضافہ کررہا ہے۔

install suchtv android app on google app store