مقبوضہ کشمیر اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

مقبوضہ کشمیر اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف نعروں پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے دیئے۔

مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ہفتے کو ہونے والے اجلاس کے دوران بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے مقبوضہ وادی کے سنجوان آرمی کیمپ پر ہونے والے حملے کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف نعرے بازی کی جس پر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن اکبر لون نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اکبر لون کا کہنا تھا کہ 'میں سب سے پہلے مسلمان ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بی جے پی ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف نعروں پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے دیئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں ایک فوجی کیمپ پر حملے اور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store