عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نےوزیراعظم اور امیدواروں کومثالی محبت دی

  • اپ ڈیٹ:
عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نےوزیراعظم اور امیدواروں کومثالی محبت دی فائل فوتو عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نےوزیراعظم اور امیدواروں کومثالی محبت دی

وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے، ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے آزادکشمیرمیں جلسے سے متعلق وفاقی وزیرمرادسعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نےوزیراعظم اورپی ٹی آئی امیدواروں کومثالی محبت دی
مراد سعید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت ہے، ایک لفظ کارکردگی پر نہیں بول سکے، مودی اورسجن جندال کو گھر بلانے والے کشمیر پر کچھ نہیں بول سکتے، جنہیں کلبھوشن کانام لیتےشرم آتی تھی وہ کشمیری عوام کامقدمہ نہیں لڑ سکے۔

وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا بھارت جاکرحریت رہنماؤں کی بجائے کاروباری شخصیات سےرابطےرکھے، ن لیگ کی انتخابی مہم عمران خان سےشروع ہوکرعمران خان پرختم ہوئی، نہ صحت، نہ تعلیم نہ روزگاراورنہ ہی سیاحتی پالیسی ، پانی کےمسائل، بجلی ، انفراسٹرکچر، پولیس ریفارمز پر کوئی بات کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےوقت سے پہلے عمران خان کےحق میں فیصلہ سنا دیا ہے، انتخابات میں حکومتی وسائل کے استعمال کا بیانیہ ن لیگ کیخلاف جاتا ہے، آزاد کشمیر میں حکومت اور وزیراعظم مسلم لیگ ن کاہے، بری کارکردگی کےباعث ن لیگ کوووٹ سےپہلےشکست نظرآ رہی ہے
مراد سعید نے مزید کہا کہ ن لیگ انتخابات میں اشتعال اورانتشارپھیلانا چاہتی ہے، کارکنان سےکہاہےپرامن رہیں ہم بھاری اکثریت سےجیتیں گے، حکومتی وزرا پر فائرنگ میں ن لیگ کے عہدیداران شامل تھے، وزیراعظم آزادکشمیرکافوکل پرسن فائرنگ کےواقعےمیں شامل تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں ، عمران خان کشمیریوں کا سفیربن کر مقدمہ عالمی سطح پرلڑ رہے ہیں، صحت، انفراسٹرکچر اور کمیونی کیشن کے نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store