تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اُن کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے۔

صدر مملکت سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔

عارف علوی نے کہا کہ مشکل فیصلوں کیلیے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے، آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنیٰ ہو جاتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا، ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیرِ نو کیلیے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے۔

install suchtv android app on google app store