وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ اسکردو منسوخ

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم عمران خان کا آج اسکردو کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کا آج اسکردو کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے

وزیر اعظم عمران خان کا  آج اسکردو کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کو پرواز کی اجازت نہ ملی۔

وزیراعظم کے دورہ اسکردو اور انتظامات کے حوالے سے وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اسکردو میں موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے آج دو بجے میونسپل سٹیڈیم سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عوام کی کثیر تعداد وزیراعظم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کر کے جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم کا جلسہ اسکردو کی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ ہو گا۔

وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ گلگت بلتستان کی سات دہایوں کی محرومیاں دور کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اسکردو میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ وزیراعظم گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ سیاحت کو ترقی دے کے گلگت بلتستان کو معاشی لحاظ سے خود کفیل بنائیں گے۔

install suchtv android app on google app store