گلگت میں پیپلز پارٹی کا پاور شو، جیالے جوش میں ، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

گلگت میں جیالوں کا پاور شو، پنڈال سج گیا، بلاول بھٹو خطاب کریں گے فائل فوٹو گلگت میں جیالوں کا پاور شو، پنڈال سج گیا، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

گلگت مں بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کا پنڈال سج گیا ،بلاول پہلی مرتبہ گلگت میں جلسے سے خطاب کریں گے ،جلسہ گاہ میں عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسہ 3بجے سہ پہر شروع ہو گا، پولوگراؤنڈ میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش بتا رہا ہے کہ پی پی پی واحد وفاقی جماعت ہے اور یہی پارٹی گلگت بلتستان کے حق حکمرانی کی جدوجہد کا ہر اول دستہ رہے گی، انھوں نے مزید کہا کہ یوٹرن لینے والے کیا جانیں وفاق کے مسائل کیا ہیں اور وفاق کو کیسے متحد رکھا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store