گلگت بلتستان عدالتی دائرہ اختیار: کمیٹی کو 15 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم

گلگت بلتستان عدالتی دائرہ اختیار: کمیٹی کو 15 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم فائل فوٹو گلگت بلتستان عدالتی دائرہ اختیار: کمیٹی کو 15 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں کمیٹی کو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ گلگت بلتستان سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی سفارشات کابینہ کے سامنے رکھی گئیں، وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں آئینی اصلاحات کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس معاملے کو سرد خانے میں ڈالنا چاہتے ہیں،یہ وہاں رہنے والے لوگوں کی قسمت کا معاملہ ہے، وہ پاکستان سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں، تمام کمیٹی ممبران کو بلا لیں وہ بتا دیں کب فیصلہ کرنا ہے۔
جسٹس گلزار نے استفسار کیا کہ آپ اس مسلے کو براہ راست حل کیوں نہیں کرتے؟ 1947 کے بعد اس علاقے کے حوالے سے پالیسی آ جانی چاہیے تھی۔
عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کی حساسیت کو مدنظر رکھنا چاہیے، میں اٹارنی جنرل کے موقف کی حمایت کرتا ہوں، وفاقی حکومت کو وقت دیا جانا چاہیے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ کمیٹی میں وزارت خارجہ کی نمائندگی نہیں۔
عدالت نے کمیٹی کو 15 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا اورکیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store