شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار عبدالرزاق کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار عبدالرزاق کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار عبدالرزاق کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا

(گلگت بلتستان) ضلع استور کے گاوں پریشنگ سے تعلق رکھنے والا حوالدار عبدالرزاق کو آبائی گاوں پریشنگ رامکھہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

حوالدار عبد لرزاق گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے، شہید کی نماز جنازے میں وزیر بلدیات رانا فرمان، کمانڈر 80 برگیڈ، پارلیمانی سیکریٹری صحت برکت جمیل سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماوں کے اعلاوہ علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹا بیوی اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔

عبدالرزاق نے 18 سال کی عمر میں اکتوبر 1999 میں پاک آرمی 4 این ایل آئی میں شمولیت اختیار کیا انہوں نے 18 سال میں سیاچن شمالی وزیر ستان اور کشمیر میں اپنے فرائض سر انجام دیں شہید عبد الرزاق میجر شہید وہاب کے بھانجے تھے۔

install suchtv android app on google app store