چيف سيکرٹری گلگت بلتستان سے وائس چانسلر بلتستان يونيورسٹی ڈاکٹر نعيم کی ملاقات

چيف سيکرٹری گلگت بلتستان سے وائس چانسلر بلتستان يونيورسٹی ڈاکٹر نعيم کی ملاقات فائل فوٹو چيف سيکرٹری گلگت بلتستان سے وائس چانسلر بلتستان يونيورسٹی ڈاکٹر نعيم کی ملاقات

چيف سيکرٹری سے وائس چانسلر بلتستان يونيورسٹی کی ملاقات مسائل پر بريفنگ دی۔

وائس چانسلر بلتستان يونيورسٹی ڈاکٹر نعيم خان نے چيف سيکرٹری گلگت بلتستان بابر حيات تارڈ سے چيف سيکرٹری کيمپ آفس سکردو ميں ملاقات کی۔

چيف سيکرٹری نے وائس چانسلر کی تعيناتی پر مبارکباد پيش کی ۔ وائس چانسلر نے يونيورسٹی کی مستقبل کے لائحہ عمل ، تعليمی سرگرميوں ، يونيورسٹی کی عمارت کی تعمير اور مختلف سرگرميوں ميں طلباء و طالبات کی شموليت کے بارے ميں بريفنگ دی۔

اس موقع پر سرفرنگا ڈيزرٹ ريلی ميں بلتستان يونيورسٹی کی فيکلٹی اور طلباء و طالبات کی شاندار شرکت اور ضلعی انتظاميہ کے ساتھ تعاون کے بارے ميں آگاہ کيا ۔ چيف سيکرٹری نے وائس چانسلر کو ہر قسم کی تعاون کی يقين دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعمير و ترقی ، معيشت ، ثقافت ، قدرتی وسائل ، جنگلی حيات اور سياحتی امور پر کام کرنے کيلئے بلتستان يونيورسٹی کو بہت اہم قرار ديا۔

install suchtv android app on google app store