غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے سیکیورٹی فورسز کا دیامر میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اب تک تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سرچ آپریشن میں پاک فوج، گلگت سکائوٹس، رینجرز اور فرینٹر کانسٹیبلری کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک تیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے چار پوٹرز اور دو گائیڈ شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق دیامر اور گردونواح سے ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔