گلگت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دس غیر ملکی سیاحوں کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، ترجمان پمز کے مطابق سیاحوں کی موت سر میں گولیاں لگنے سے ہوئی۔
گلگت کے علاقہ فیری میڈوز میں نامعلوم دہشت گردوں کی کارروائی میں قتل کئے گئے دس غیر ملکی سیاحوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گیا ہے۔
قتل کئے گئے چھ سیاحوں کا پوسٹمارٹم پولی کلینک ہسپتال اور تین سیاحوں کا پوسٹ مارٹم پمز اسلام آباد میں کیا گیا۔
ترجمان پمز وسیم خواجہ کے مطابق ہلاک افراد کے سر، سینے اور گردن میں گولیاں لگی ہیں،قتل ہونے والوں کی سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
سر میں گولیاں لگنے سے دماغ ڈیڈ ہو گیا اور سیاحوں کی موت زخم آنے کے فوراً بعد ہوئی۔