غذر: نالوں میں برف پگھلنے سے پانی کے بہاو میں اضافہ

Over flow of river at distric Ghizer G.B Over flow of river at distric Ghizer G.B

غذر میں ندی نالوں کے پانی سے نشیبی علاقوں میں کٹاو جاری ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی غذر کے مختلف نالوں میں برف پگھلنے سے پانی کے بہاو میں اضافہ ہوا ہے۔ نالوں کا پانی دریائے غذر میں داخل ہونے سے نشیبی علاقوں میں کٹاو کا سلسلہ جاری ہے جس سےعوام مشکلات سے دوچار ہے۔

 

زمینوں کے کٹاو اور مکانات کو نقصان پہنچنے پر عوام نے انتظامیہ  اور محکمہ ورکس کے خلاف احتجاج کیا۔ سنگل کے مقام پر گلگت چترال روڑ کوجمعہ کی صبح سے بند کر دیا گیا جس کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

 

عوام کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں بھاری نقصانات کا خطرہ ہے اور جولائی میں ہونے والے شندور میلے میں شرکت کےلئے جانے والے شائقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری عوام کی مشکلات کا نوٹس لیں اور مزید نقصان سے بچائیں۔

                            

 

 

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store