وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات اسکرین گریب وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کے دورہ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی یادگار شہدا پر حاضری

بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر سید مہدی شاہ نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store