دیامر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے لیے چلاس شہر فری پنک بس سروس کا آغاز کردیا گیا۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے گلگت، سکردو، غذر، ہنزہ اور شگر میں اس سروس کی کامیابی کے بعد پنک بس سروس کو دیامر تک بڑھا دیا ہے۔
اس موقعے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ پنک بس سروس کا مقصد خطےمیں خواتین کے لیے آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنک بس سروس سے ملازمت کرنے والی خواتین اور طالبات زیادہ مستفید ہوں گی۔