گلگت بلتستان پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سید رضی الدین رضوی کہتے ہیں گلگت میں آپریشن کی بات کرنے والے سانحہ لولو سر، چلاس اور کوہستان میں مارے گئے بے گناہ لوگوں کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔
اسلام آباد سے گلگت جانے والے پی آئی اے کے طیارے پی کے چھ سو پانچ میں ٹیک آف کے دوران ٹائر میں آگ لگ گئی۔ طیارے میں گورنر گلگت بلتستان پیر مکرم علی شاہ سمیت اڑتالیس مسافر سوار تھے جومحفوظ رہے۔