زلفی بخاری نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن سے متعلق خوشخبری سنا دی

زلفی بخاری فائل فوٹو زلفی بخاری

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل برائے ترقی زلفی بخاری نے ایک بار پھر پنشنرز کو خوش خبری سناتے ہوئے رقم بڑھانے کا عندیہ دے دیا جبکہ انہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اعلان کیا۔

زلفی بخاری نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے پنشنرز کو ایک بار پھر پنشن کی رقم بڑھانے کی خوش خبری سنائی۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ای اوبی آئی کی رقم کم سےکم اجرت کے برابر لے کر جائیں گے، تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو ای اوبی آئی کی پنشن 5250 روپے تھی‘۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’18ماہ میں ای اوبی آئی کی پنشن 8500 کردی، رواں سال دسمبر میں پنشن پر پھر نظر ثانی کی جائے گی‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’عام مزدور طبقےکوبھی پنشن کے دائرہ کارمیں لائیں گے‘۔

زلفی بخاری نے ملک اور بیرونِ ملک میں محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’آج سے مزدوروں کے لیے ملکی سطح پر متعدد منصوبے شروع کررہے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت نےکامیاب مزدور پروگرام لانچ کرنےکافیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مزدوروں کو آسان اقساط پر قرض دینے کی سہولت دی جائے گی، یہ سہولت ملک اوربیرون ملک میں مقیم مزدوروں کیلئےہوگی‘۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ’وزارتِ اوورسیز نے مزدوروں کو ڈیڑھ ہزار کے قریب گھر تعمیر کر کے دیے، وزارت اوورسیز اب بیرونِ ملک سے وطن واپس آنے والی لیبر کو بھی اپنا کاروبار کرنے شروع کرنے میں معاونت فراہم کرے گی‘۔

install suchtv android app on google app store