چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ file photo چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

اسلام آباد: چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کرنور خان ایئربیس پہنچ گیا، خصوصی طیارہ ارومچی سے سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لے کر پاکستان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں۔

واضح رہے کہ چین سے اب تک کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچ چکی ہیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

چین پاکستان کو سائینو فارم ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دے چکا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 2 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔

install suchtv android app on google app store