قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی اثاثوں کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کر دیا

قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی اثاثوں کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کر دیا فائل فوٹو قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی اثاثوں کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کر دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کی اثاثوں کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ضمانت کیس پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے گزشتہ روز اعظم نذیر تارڑ کی آبزرویشن پر اعتراض اٹھا دیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب توہین عدالت کا نوٹس دلوانا چاہتی ہے جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تین دن بعد فیصلہ تبدیل کردیا گیا کیا یہ عدالت کے خلاف نہیں ہے ؟

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 سال میں ایسا نہیں ہوا اور میں اب بھی اپنے الفاظ پر قائم ہوں۔

عدالت نے کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ خود پڑھ کر فیصلہ اپنے سائل کو بتائیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کی یہ بات توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو اس مسئلے پر مزید بحث کرنے سے روک دیا اور نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ آپ صرف کیس پر بات کریں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کے بے نامی داروں کو متعدد نوٹسز جاری کیے اور ہم نے پوچھا کہ بتائیں کہ اثاثے کہاں سے آئے؟ حمزہ شہباز کے علاوہ کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ 1990 میں ان کے اثاثے 25 لاکھ روپے تھے اور 1998 میں 4 کروڑ روپے سے بڑھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ 1997 میں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب بنتے ہیں اور 1998 میں ان کے یہ اثاثے 21 لاکھ سے 1 کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ جاتے ہیں جبکہ 2018 میں ان کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 32 کروڑ تک پہنچ جاتی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے وراثت میں ملنے والے اثاثوں کو ریفرنس میں شامل نہیں کیا اور ہم نے 2005 کے بعد کے اثاثوں کو شامل کیا۔ جب پہلی بار ٹی ٹیز ان کے اکاؤنٹ میں آئیں اور جب ٹی ٹیز کی رقم آنا شروع ہوئیں۔ پراپرٹیز بننا شروع ہوئیں۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا یہ پراپرٹی نصرت شہباز کو بطور گفٹ ملی؟

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ پراپرٹی نصرت شہباز کے نام پر لی گئی تھی۔ ایل ڈی اے جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز کی پراپرٹی کی مالیت 136 ملین ہے اور اسلام آباد میں 2 ویلاز بھی تہمینہ درانی کے نام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 391 کنال زمین چنیوٹ میں حمزہ اور سلمان کے نام ہے جبکہ نصرت شہباز کے نام پر 299 ملین کے اثاثے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جب ٹی ٹیز آنا شروع ہوئیں اس وقت سلمان شہباز کی عمر کیا تھی ؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سلمان شہباز کی اس وقت عمر 23 سال تھی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 533 ملین روپے کی منتقلی کا الزام ہے۔

install suchtv android app on google app store