جو جماعت اتحادی کا اعتمادکھو بیٹھے پھر شمولیت کاکوئی امکان نہیں، شاہد خاقان عباسی

جو جماعت اتحادی کا اعتمادکھو بیٹھے پھر شمولیت کاکوئی امکان نہیں، شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو جو جماعت اتحادی کا اعتمادکھو بیٹھے پھر شمولیت کاکوئی امکان نہیں، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ جو جماعت پی ڈی ایم میں نہیں رہنا چاہتی ان کا راستہ اپنا اور ہمارا اپنا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2 سال سے پیش ہو رہا ہوں لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا جب کہ 600 ارب کی چینی میں عوام کا پیسہ چوری ہوچکا، ہرچیزکی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومت کچھ نہیں کررہی، آپ کے خلاف ایک لاکھ 41 ہزارووٹ پڑاہے۔

انہوں نےکہا کہ یہ تماشا ایسے ہی لگا رہے گا اور نیب سمیت کسی کو ملک میں کرپشن نظر نہیں آتی ،چینی اسیکنڈل سے 600 ارب روپے چوری ہوئے، براڈ شیٹ کمیشن نے کسی کو نامزد نہیں کیا۔

شاہد خاقان نے سوال کیا کہ کیا آج ملک کاسب سےبڑامسئلہ مردم شماری ہے؟ مہنگائی بڑھ گئی، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول کے معافی کے مطالبے کو اسی نظر سے دیکھتا ہوں، جو جماعت اتحادی کا اعتمادکھو بیٹھے پھر شمولیت کاکوئی امکان نہیں، جو جماعت پی ڈی ایم میں رہنا نہیں چاہتی تو ان کا راستہ اپنا اور ہمارا اپنا ہے، پیپلزپارٹی سے حکومت کے ساتھ اشتراک کا جواب مانگا تھا،انہوں نےکاغذ پھاڑدیا۔

 

install suchtv android app on google app store