انسانی حقوق کے علمبردار آئی اے رحمان چل بسے، بلاول بھٹو و دیگر کا اظہار افسوس

انسانی حقوق کے علمبردار آئی اے رحمان چل بسے، بلاول بھٹو و دیگر کا اظہار افسوس فائل فوٹو انسانی حقوق کے علمبردار آئی اے رحمان چل بسے، بلاول بھٹو و دیگر کا اظہار افسوس

معروف صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار آئی اے رحمان چل بسے۔آئی اے رحمان کے بیٹے اشعر رحمان کے مطابق آئی اے رحمان شوگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عشا لاہور میں ادا کی جائے گی۔

آئی اے رحمان 1930 میں بھارتی ریاست ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے صحافت کے کیریئر کا آغاز ایک اخبار میں بطور رپورٹر کیا تھا۔ وہ پاکستان انڈیا پیپلز فورم فار پیس اینڈ ڈیموکریسی کے بانی چیئرمین بھی تھے۔

آئی اے رحمان طویل عرصے تک ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔ آئی اے رحمان تقریباً 65 برس صحافت سے وابستہ رہے اور 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زداری کا کہنا تھا  آئی اے رحمان کے ناگہانی انتقال کی خبر میرے لیئے اور ہر محبِ وطن پاکستانی کے لیئے صدمے کا باعث ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کی رحلت سے پاکستان میں جمہوریت کا ایک انتھک وکیل ہم میں نہ رہا، انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہوگئی۔انھوں نے کہا آئی اے رحمان کی ملک و قوم کے لیئے طویل و شاندار خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 
 

آئی اے رحمان کی وفات پر صحافتی تنظیموں، دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store