کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ‏

ویکسین فائل فوٹو ویکسین

وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسینیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ‏کر دیا گیا۔

ویکسینیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا حکم نامہ وزارت صحت نے جاری کیا جس کے مطابق ‏اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز جمعہ کو بند رہیں گے۔

اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا، ویکسینیشن سینٹرز ‏شام 6بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار صبح 8تا 5بجے تک تھے تاہم عوامی سہولت کو ‏مدنظر رکھتے ہوئے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ، وفاقی سرکاری دفاتر ‏صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے۔

رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ‏سرکاری دفاتر کے اوقات کار پر حکم نامہ جاری کیا، پانچ اور چھ روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر ‏کیلئے الگ الگ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں۔

حکم نامے میں کہا ہے کہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے ‏رہیں گے اور 6 روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا 3بجےتک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق جمعتہ المبارک کو وفاقی سرکاری کے اوقات کار صبح 10تا دوپہر1بجے تک ‏ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store