بختاور بھٹو زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

 بختاور بھٹو زرداری فائل فوٹو بختاور بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں نے 2 اپریل کو کووڈ کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا لیکن اب میں تندرستی کی جانب گامزن ہوں۔
عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا آپ لوگوں کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہوں کہ اگر لوگوں نے ماسک کے ذریعے اپنا ناک نہیں ڈھکا ہوا تو ان کی توجہ اس جانب دلوائیں۔

بختاور بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اور جو لوگ خود سے ویکسین نہیں لگوا سکتے ان کی مدد بھی کریں۔ اللہ ہم سب کو محفوظ رکھیں۔آمین

 

install suchtv android app on google app store