وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جس میں اہم وفاقی وزرا اور حکومتی و پارٹی ترجمان نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا۔

وزیراعظم نے واضح طورپر کہا کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات دینے کے بجائے حکومتی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں بتایا کہ شوگرمافیاکے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سٹے بازوں کےخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نےسٹے بازوں کےخلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے متعلق امور پر بھی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں فواد چودھری، شبلی فراز، فیصل واوڈا اور یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزآنہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔

install suchtv android app on google app store