حفیظ شیخ فارغ، حماد اظہر وزیر خزانہ مقرر، نوٹیفیکشن جاری

حفیظ شیخ فارغ، حماد اظہر وزیر خزانہ مقرر نوٹیفیکشن جاری فائل فوٹو حفیظ شیخ فارغ، حماد اظہر وزیر خزانہ مقرر نوٹیفیکشن جاری

وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد حفیظ شیخ وزارت خزانہ کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز حفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے اور وفاقی وزیر حماد اظہر کو یہ ذمہ داری سونپنے جانے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے حکومتی ترجمان وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ و زیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ ملکی حقائق کو مدنظر رکھ کرفیصلے کیے جاتے ہیں،حماد اظہر اب فنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے، غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے، جب کوئی نیا بندا آتا ہے تو نئی سوچ کے ساتھ آتا ہے۔

install suchtv android app on google app store