حفیظ شیخ کو وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

حفیظ شیخ فائل فوٹو حفیظ شیخ

وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ کر لیا، ‏حماداظہر نئے وزیرخزانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل ‏کیے جانے کا امکان ہے۔ ‏

حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کابینہ میں تبدیلیوں کی ایک کڑی ہے۔ ‏حفیظ شیخ کی جگہ حماداظہر کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی کابینہ میں تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏یہ معمول کی ردوبدل ہے جو ہوتی رہتی ہے۔

حفیظ شیخ کی بطور وفاقی وزیر تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عمل میں لائی ‏گئی تھی، آٹھ دسمبر 2020 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی ‏تعیناتی کے خلاف کیس اور نجکاری کمیشن کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ ‏حفیظ شیخ 6 ماہ تک وفاقی وزیر رہ سکتےتھے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے تئیس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے ‏میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کردی جبکہ نجکاری ‏کمیٹی کے خلاف درخواست منظور کی تھی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کابینہ کا حصہ ہیں نہ ہی کارروائی میں ‏شامل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم کا معاونین خصوصی کا تقررآئین وقانون کی خلاف ورزی نہیں، مگر ‏معاونین خصوصی وفاقی وزیر ہیں نہ ہی وزیرمملکت، معاونین خصوصی صرف مراعات سے مستفید ‏ہوسکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ کسی مشیر یا معاون خصوصی کو وفاقی وزیر نہیں بنایا ‏جاسکتا اور نہ ہی کابینہ اجلاس میں شرکت کرسکتا ہے، کسی کمیٹی کو چئیر نہیں کرسکتا، پارلیمنٹ ‏سے خطاب نہیں کرسکتا، عدالت نے وفاقی حکومت کی 6 رکنی نجکاری کمیٹی کا نوٹیفکیشن کو ‏بھی غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store