متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار

یو اے ای اور پاکستانی  وزرا خارجہ فائل فوٹو یو اے ای اور پاکستانی وزرا خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یو اے ای کے وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں وزیرخارجہ نے اماراتی ہم منصب سے شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال پر تعزیت کی۔

یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں آپسی تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلۂ خیال اور مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح روابط سے سفری سہولیات میں بہتری آئی، آپسی تعلقات کو مستحکم بنانےکیلئے دو طرفہ اعلیٰ سطح پر روابط کا تسلسل ناگزیرہے‘۔

install suchtv android app on google app store