آرمی چیف سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سر پیٹرک نکولس کی ملاقات  فائل فوٹو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سر پیٹرک نکولس کی ملاقات 

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سر پیٹرک نکولس نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلی مونراڈ سینڈر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال اور علاقائی سلامتی کےامور بھی زیربحث رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل پیٹرک نے خطےمیں قیام امن کے لیے پاکستان کےکردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

برطانوی کمانڈر نے بالخصوص افغان امن عمل کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا۔ جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store