کورونا کا پھیلاو، وفاقی دارلخلافے میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا کا پھیلاو، وفاقی دارلخلافے میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ فائل فوٹو کورونا کا پھیلاو، وفاقی دارلخلافے میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد غیرمعمولی طورپر بڑھ گئی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 747 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے کے باعث آج سے ہر ہفتہ اور اتوار کی شب اسلام آباد میں ریستورانوں کے اندر اور باہر دونوں ہی صورتوں میں کھانے پر پابندی ہو گی اور صرف ٹیک اوےکی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر سے رات10 بجے سے ہوٹلز میں آؤٹ ڈور کھانوں کی اجازت نہیں دی ہوگی۔

عالمی وبا آنے کے بعد سے اب تک اسلام آباد میں مثبت آنے والے کیسزکی سب سے زیادہ تعدادگزشتہ روز سامنے آئی ہے۔

install suchtv android app on google app store