احتساب عدالت نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور خواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل سے رہا کردیا

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

سینیٹ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے احتساب عدالت نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور خواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل سے رہا کردیا۔

احتساب عدالت کی اجازت کے بعد شہبازشریف اورخواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے دونوں اہم رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف منسٹر انکلیو کے بنگلہ نمبر 26 اور خواجہ آصف پارلیمنٹ لاجز کے مکان نمبر 302 کے بلاک ایف میں رہائش اختیار کریں گے، مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

شہباز شریف اور خواجہ آصف کی رہائش گاہ کے باہر پولیس نفری کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ وہاں بغیر اجازت کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور خواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل کا عمل اپنے ہمراہ لے کر اسلام آباد پہنچا ہے، سینیٹ ووٹنگ کے بعد دنوں کو جیل منتقل کردیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store