پچاس سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والا دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گیا

سیکیورٹی فورسز فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پچاس سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو واصل جہنم کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر نورستان مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ اور مارشل آرٹس کا ماہر تھا، ہلاک دہشت گرد پچاس سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنےمیں ملوث رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کمانڈر نورستان دو ہزار سات میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا،اسی سال دہشتگرد نورستان نے شوال میں ساتھیوں کیساتھ ایف سی پوسٹ پرحملہ کیا تھا، ایف سی چیک پوسٹ حملےمیں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نورستان کے دو ہزار نو میں خسیرا میں آئی ای ڈی حملےمیں بارہ اہلکار شہید ہوئے تھے، کالعدم تنظیم کے دہشت گرد نے اسی سال شکئی کیمپ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد نورستان عرف حسن بابا آئی ای ڈی کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا، نورستان کے2010میں آئی ای ڈی شکئی حملے میں 2اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ دہشتگرد کی جانب سے وانا میں آرمی کی ٹیم پر حملے میں 6 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store