ایئرپورٹس کے اطراف عمارتوں کی تعمیر، حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

ملک بھر میں ایئرپورٹس کے اطراف قواعد و ضوابط سے ہٹ کر عمارتوں کی تعمیر کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت پاکستان نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر ہونے والی کارروائی کے حوالے سے حکومت پاکستان نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، گزٹ کے بعد کیبنٹ سیکرٹیریٹ ایویشن ڈویژن نے اصول وضع کردیے۔

ایئرپورٹ رن وے کے پندرہ کلومیٹر اطراف کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کے لیے اصول وضع کیے گئے ہیں۔

ایئرپورٹس سے ملحقہ علاقوں میں کثیر منزلہ عمارت یا ٹاور لگانے سے قبل سول ایوی ایشن اتھارتی(سی اے اے) اور پاک فضائیہ سمیت فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ سے منظوری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹس کے اطراف ایک سو میٹر سے بلند عمارتوں کی تعمیر کے لیے طیاروں کے تحفظ پر مبنی قواعد پر عمل درآمد بھی لازم ہوگا۔ متعلقہ فورم کی سفارش پر ڈی جی سی اے اے کو قواعد و ضوابط میں نرمی پر مبنی اجازت نامہ جاری کرنے کا اختیار بھی تفویض کردیا گیا۔

ایئرپورٹ کی قریبی عمارتوں پر دن اور رات کے لیے مناسب نشانات اور روشنی کے انتظامات بھی لازمی ہوں گے۔ جبکہ ڈائریکٹر جنرل سی اے اے مقرر کردہ میعار سے ہٹ کر بنائی گی عمارتوں کے خلاف کارروائی کے مجاز بھی ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store