اگر بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر ن لیگ نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر ہیں تو پیش کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا تجربہ اچھا نہیں، اگر بلاول بھٹو کے پاس تعداد پوری ہے تو عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں، ہم سینیٹ میں نمبر ہونے پر بھی کامیاب نہیں ہوئے تھے، ہماری اکثریت تھی پھر بھی ہرا دیا گیا۔

انھوں نے کہا حکومت کے خلاف فیصلہ کن مارچ ہی واحد راستہ ہے، حکومت سے نجات کے لیے لانگ مارچ ضروری ہے، مارچ کا مہینہ مارچ کے لیے اچھا رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں بلاول بھٹو نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، تاہم آج ن لیگ نے اس کی تجویز کی مخالفت کر دی ہے، ن لیگ پی ڈی ایم اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانے کے مشورے کی مخالفت کرے گی، اور تحریک عدم اعتماد کاحصہ نہیں بنے گی۔

ن لیگ کا مؤقف ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پی ڈی ایم کا وجود ختم ہو جائے گا اور عمرا ن خان مزید طاقت ور ہو جائیں گے۔

اِن ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پی ڈی ایم کی چار جماعتیں مخالف سمت میں کھڑی ہو گئی ہیں، جب کہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وار کرنا ہے تو اسمبلیوں میں کرنا ہے جمہوری طریقہ یہ ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔

install suchtv android app on google app store