وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا فائل فوٹو وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل گوندل کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی

ندیم افصل چن نے کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیراعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا جب کہ وزیراعظم نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہوجائے۔

install suchtv android app on google app store