کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا متمنی نہیں: وزیر خارجہ

محمد کریم خلیلی اوروفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی فائل فوٹو محمد کریم خلیلی اوروفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کاشروع سے موقف ہےکہ افغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں ، افغان امن عمل میں پاکستان کےکردارکودنیا میں سراہا جا رہاہے، کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا متمنی نہیں۔

حزب وحدت اسلامی افغانستان کے استاد کریم خلیلی وفد کی ہمراہ دفترخارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

محمد کریم خلیلی اوروفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کاشروع سے موقف ہےکہ افغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں، قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی مسئلے کاواحد حل ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت اور دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کادوسرامرحلہ خوش آئندہے، مذاکرات میں طے فیصلوں کاخیر مقدم کریں گے، افغان قیادت کے پاس قیام امن کا ایک نادر موقع موجود ہے۔

بھارت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت افغانستان میں اسپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے ، بھارت کے حوالے سے ہم نے ناقابل تردید ثبوت دنیا کےسامنے رکھے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کےلوگوں کی سہولت کیلئے نئی ویزاپالیسی متعارف کرائی ، دو طرفہ تجارت کے فروغ کےعملی اقدامات کررہے ہیں ، افغان پناہ گزینوں کی جلد، باعزت اورپر وقار وطن واپسی کےمتمنی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا افغان امن عمل میں پاکستان کےکردارکودنیا میں سراہا جا رہاہے ، کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا متمنی نہیں ، خطے میں امن افغانستان میں قیام امن سے منسلک ہے۔

محمد کریم خلیلی نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان امن عمل میں پاکستان کےمصالحانہ کردارکوسراہا اور افعان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store