پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا, ترک حکام نے بھارتی ویب سائٹ بلاک کردی

ترک صدر اور وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو ترک صدر اور وزیر اعظم عمران خان

ترک حکام نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والی بھارتی ویب سائٹ کو بلاک کردیا۔

ترکی کے شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 1909 میں قسطنطنیہ سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے ہفت روزہ اخبار کے نام پر بنائی جانے والی ویب سائٹ کو بلاک کردیا۔

یہ ویب سائٹ بھارتی گروپ نے ’ہمسوسیر‘ کے نام سے رجسٹرڈ کروائی تھی جس کے ذریعے ترکی میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یورپین تحقیقاتی ادارے ڈس انفولیب نے ’انڈین کرونیکلز‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی سے اس گروپ کو سری وستوا گروپ چلاتا تھا، جس کا کام جعلی خبروں، جعلی این جی اوز کی رجسٹریشن کروا کے مخالف ممالک کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔

install suchtv android app on google app store