وزیر اعظم نے مختلف وزارتوں سے بریفنگ طلب کر لی

وزیر اعظم نے مختلف وزارتوں سے بریفنگ طلب کر لی File Photo وزیر اعظم نے مختلف وزارتوں سے بریفنگ طلب کر لی

وزیر اعظم عمران خان نے اگلے ہفتے 12 مختلف وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم وزارتوں اور ڈویژن سے بریفنگ لیں گے جبکہ وزیر اعظم متعلقہ وزیر ، مشیر، معاون خصوصی اور سیکرٹری کے ساتھ معاہدہ کریں گے جبکہ پرفارمنس معاہدوں پر دستخط 21-2020 کے لیے کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے وزارت داخلہ اور خزانہ سے بھی بریفنگ طلب کر لی، اس کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت آئی ٹی بھی وزیر اعظم کو رپورٹ دے گی۔

وزارت تجارت اور وزارت منصوبہ بندی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے جبکہ منگل کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی وزیر اعظم کو آٹا، چینی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت توانائی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ریونیو ڈویژن سے بھی بریفنگ طلب کرلی۔

وزیر اعظم کی جانب سے وزرا کو کارکردگی دکھانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ایک مرتبہ پھر ہدایت کر دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store