وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ  عرب امارات کے دورے پر روانہ File Photo وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں اور وہاں اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ دوطرفہ تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت12 ممالک کے شہریوں کو ویزٹ ویزا کا اجرا روک دیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ یو اے ای انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا گیا۔

وزٹ ویزا پر پابندی کے چند ہفتوں بعد وزیرخارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور توقع کی جا رہی ہے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کا تسلسل ہے۔

شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات بھی کریں گے

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی، مذہبی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں معاون ثابت ہو گا۔

install suchtv android app on google app store