حکومت لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گی، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

حکومت لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گی، رانا  ثنا اللہ کا دعویٰ فائل فوٹو حکومت لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گی، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا۔رہنما رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین سے وابستہ ہے۔ احتجاج ہمارا حق ہے اور ہم کوئی غیر آئینی راستہ اختیار نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسوں میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے لیکن ایک بھی پتہ نہیں ٹوٹا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہو گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امید ہے حکومت لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گی۔ ملتان میں کارکنوں پر ظلم و تشدد کیا گیا لیکن جب عوام سڑکوں پر نکلے توحکومت غائب تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا اور اگر کوئی تصادم اور حادثہ ہوا تو تمام تر ذمے داری حکومت پر ہو گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم شروع دن سے شفاف انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ لاہور کا جلسہ دیگر جلسوں سے تاریخ ساز ہو گا جبکہ ملک میں کیا ہو رہا ہے یہ سب کومعلوم ہے۔ اسٹیل مل ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

install suchtv android app on google app store