بھارتی دہشتگردی اقوام متحدہ میں بھی بے نقاب

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی دہشت گردی سے متعلق ڈوزئیر پاکستان نے یواین سیکرٹری جنرل کو پیش کر دیا۔

اقوم متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور بھارتی دہشت گردی سے متعلق ڈوزیئرؤ پیش کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کےمتعلقہ ذیلی اداروں کو بھی ڈوزیئرپیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو بھی ڈوزیئردیا جائے گا اور تمام فورمزپرڈوزیئرکی پیروی بھی کی جائےگی۔

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے اورسی پیک کو سبوتاژ کرانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی دہشت گردی یو این چارٹر اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی سے آگاہ کیا۔ جنرل سیکریٹری نے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

پاکستان کے مندوب کا کہنا تھا کہ جارحیت کی صورت میں پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا بھارت سی پیک کو سبو تاژ کرنے کیلئے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔بھارت بدمعاش ریاست کا روپ دھارنے جا رہا ہے، مزید خاموش رہنا پاکستان اور خطے کے امن کے مفاد میں نہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے گرد دہشت گردی کا جال بن کر اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا تھا، ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد ہیں۔

install suchtv android app on google app store