پاکستان میں سب سے زیادہ اثاثے رکھنے والا امیر ترین وزیراعلیٰ کون؟ جانیئے

 امیر ترین وزیراعلیٰ فائل فوٹو امیر ترین وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سب سے اثاثے رکھنے والے امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائدمالیت کے اثاثے رکھتے ہیں ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے اثاثوں کی مالیت 72 کروڑ 84 لاکھ روپے ہے۔ جام کمال کے پاس بیرون ملک میں جائیدادوں کی مالیت 77 کروڑ 87 لاکھ سےزائد ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایک کروڑ 94 لاکھ کا کاروبارہے۔ جام کمال کی گاڑیوں کی مالیت 4 کروڑ 81 لاکھ ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے 12لاکھ کے زیورات ظاہر کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو والدہ کی طرف سے 100 تولہ سونا تحفہ ملا ہے۔ مرادعلی شاہ کی بیٹی کے نام پر ڈی ایچ اے کراچی میں 3کروڑ مالیت کے 2 پلاٹ بھی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثے 8 کروڑ 45 لاکھ سے زائد ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجا ب کے پاس 2 لگژری گاڑیاں اور 2 ٹریکٹرہیں۔ عثمان بزدار کے پاس20 تولےسونا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا اندرون ملک اور بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store