وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس فائل فوٹو وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا جبکہ 3وزارتیں چینی، گندم دستیابی پر کابینہ کو بریفنگ دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں چینی، گندم دستیابی پر 3وزارتیں کابینہ کو بریفنگ دیں گی، وزارت خوراک کامرس،انڈسٹریزگندم امپورٹ، خریداری پر جبکہ چینی کی قیمتوں اورامپورٹ شیڈول پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ ایجنڈے میں کنونشن آن انٹرنیشنل سی اے اے کے آرٹیکل 56،50میں ترامیم کی توثیق ، گلف ممالک کی شخصیات کیلئے لائیواسٹاک ایکسپورٹ کی اجازت کی منظوری شامل ہیں۔

اجلاس میں ٹی سی پی کے ذریعے دوسری ایجنسیز کو گندم امپورٹ کی ون ٹائم اجازت اور نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غورہو گا۔

ٹیکنالوجی الات اور نظام کی تنصیب کی پالیسی پر وزارت آئی ٹی بریفنگ دے گی جبکہ وزارت ریلویز کی بحالی اور تشکیل نو کا پلان منظوری کے لئے پیش ہوگا۔

کابینہ توانائی کمیٹی کے15اکتوبرکے فیصلوں میں توثیق ، ای سی سی کے 19 اکتوبر کے فیصلوں میں توثیق اور 7وزارتوں کےماتحت اداروں کےایم ڈیز،سی ای اوزکی تقرری پررپورٹ ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

اجلاس میں فوجداری قوانین میں ترمیم پر وزارت قانون بریفنگ دے گی جبکہ عسکری ایئرلائن کے لائسنس کومنسوخ کرنے کی سمری ایوی ایشن پیش کرے گی۔

install suchtv android app on google app store