ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی

ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی فائل پوٹو ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی

پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

کراچی کی سبزی منڈی میں سبزی اور پھلوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹماٹرکی قیمت180 سے 185 روپےکلوتک پہنچ گئی ہے۔ پیازکی فی کلو قیمت 80روپے، آلو50، مٹر400، بینگن120، ادرک720 اور سیب150 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

ہرے دھنیے اور پودینے کی ایک گڈی20 روپے اور کیلے160روپےدرجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دکانداروں کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پرعمل کرنا ممکن نہیں ہے۔ سبزی منڈی کے آڑتھیوں نے قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی بڑے آڑھتیوں سے بازپرس کریں توقیمتیں کنٹرول ہوسکتی ہیں۔

پشاورکےاتواربازارمیں بھی سبزیوں اورپھلوں کی قیمتیں کم نہیں ہوسکی ہیں۔ ٹماٹر80سے بڑھ کر120روپےفی کلوتک پہنچ گیا ہے۔

پیاز65سے70، آلو50روپےسےبڑھ کر70روپے اور سیب110روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔ انگور70 اور انار180 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد کے تواربازارمیں بھی اشیاخورونوش کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہوسکی ہیں۔ اسلام آباد میں آلو68 سے بڑھ کر72روپے فی کلوپرفروخت ہو رہا ہے۔

پیاز58 روپے فی کلو سے بڑھ کر70 اور ٹماٹرکی قیمت96سے بڑھ کر 104 روپے پرفروخت ہورہا ہے۔

ادرک540 اور لہسن160 روپےفی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ٹینڈا100 سےبڑھ کر120روپےفی کلو، بھنڈی46روپےفی کلوپربیچی جارہی ہے۔ سیب110 روپےفی کلو، کیلا70 روپے فی درجن اور انگور220 روپےفی کلوپرفروخت ہورہا ہے۔

install suchtv android app on google app store