انصاف لائرز فورم کا اسلام آباد میں عظیم الشان کنونشن، سیکریٹری جنرل عامرمحمود کیانی کی خصوصی شرکت

انصاف لائرز فورم پاکستان کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لائرز کنونشن کا انقعاد کیا گیا فائل فوٹو انصاف لائرز فورم پاکستان کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لائرز کنونشن کا انقعاد کیا گیا

انصاف لائرز فورم پاکستان کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لائرز کنونشن کا انقعاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامرمحمود کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

انصاف لائرز فورم پاکستان کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لائرزکنونشن کا انقعاد ہوا جس میں انصاف لائرز فورم پاکستان کے سینئر رہنماؤں اور پاکستان سے آئے ہوئے وکلا نے شرکت کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی جناب عامرمحمود کیانی اور چئیرمین وکلا کمیٹی پاکستان بیرسٹر علی ظفر تھے۔

لائرزکنونشن میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے تمام صوبوں سے وکلا نے شرکت کی۔ سندھ سے ریاض آفندی، راولپنڈی سے شوکت رووف صدیقی، نے اور ہارون ارشاد جنجوعہ، قیصرعباس شاہ، چوہدری سعید زاہد انور، راجہ عزیز اور شوکت علی جوئیہ، سخاوت علی کاظمی صاحب نے وفد کی قیادت کی۔

عمیر خان نیازی، سید انیس ہاشمی، محمد افضال پاہٹ، شوکت علی، بھائی وہاب حسن، بلال علی احسن وغیرہ نے لاہور کی قیادت کی۔ رب نواز شر سندھ سے، نیاز علی جتوئی نواب شاہ سندھ سے، چوہدری سعید احمد زاہد انور۔نعیم الحسن اعوان، شوکت علی جوئیہ نے راولپنڈی سے خصوصی شرکت کی۔

گلگت سے ملک احتشام، سید طاہر بخاری، شیخ شاہد نعیم، اور احسان قادر نے لائرز کنونشن میں شرکت کی جبکہ شیخ شاہد نعیم احسان قادر جبکہ ملتان سے ارنگزیب قریشی، حافظ آباد سے شعیب اکرم وڑائچ کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انصاف لائرز فورم نے متنازع نوٹیفکیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا،اوراپنا اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سیکرٹری جنرل صاحب نے بڑی توجہ سے تمام وکلا کو سنا اورلا آفیسرز کی تعیناتیوں اور اس طرح کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی جو دو ہفتے میں اپنا ٹاسک مکمل کرے گی۔

install suchtv android app on google app store